World

اسرائیلی وزیر اعظم غزہ کارروائیوں کے ذمہ دار : وینڈی شرمن

اسرائیلی قیادت کو اپنے اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیے: سابق امریکی عہدیدارکابیان

واشنگٹن: امریکی سابق نائب وزیر خارجی وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجیمن نیتن یاہو غزہ میں ہونے والی کارروائیوں کے ذمہ دار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور وہاں ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان اور تباہی پر عالمی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں،اسرائیلی قیادت کو اپنے اقدامات پر جوابدہ ہونا چاہیے۔
دوسری جانب اسرائیل کی حکومت نے اپنایا کہ وہ اپنی سلامتی کے دفاع میں کارروائیاں کر رہی ہے، اور ان کا ہدف عسکریت پسند گروہ ہیں، نہ کہ عام شہری۔
عالمی برادری کی جانب سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button