
اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کے کٹھ پتلی گودی میڈیا نے مضحکہ خیزاور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا ،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف بدلہ لینے اور حملہ کرنے کیلئے اشتعال انگیزی پھیلائی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا مودی کے مذموم سیاسی عزائم کیلئے مسلمان دشمنی کے زہر کو بھی معاشرے میں بھرتا رہا ۔بھارتی صحافیوں اور حکام کی میٹنگ کی اندرونی کہانیوں نے بھارتی سکیورٹی ناکامی کی قلعی کھول دی۔
بھارتی میڈیا نے صحافتی اقدار کو پس پشت ڈال کر منصوبہ بندی کے تحت پاکستان مخالف منفی بیانیہ پھیلایا۔مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے عوام نے بھی پہلگام ڈرامہ کو مودی کی سازش قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارتی گودی میڈیا نے جنگ کے سنجیدہ ماحول میں سنسنی خیزی اور ریٹنگ کیلئے لاہور پورٹ پر حملے جیسے مضحکہ خیز دعوے بھی کیے۔آپریشن سندور کے تناظر میں بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی طرزِ عمل کو دنیا نے صحافتی اصولوں کے منافی قرار دیا۔




