Sports
ایشین بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر نے بھارتی پہلوان کو شکست دیدی
انعام بٹ نے مسلسل تیسری فائٹ جیت کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

سانیا: چین میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو شکست دے دی۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا، انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو3-2سے شکست دی۔
انعام بٹ نے مسلسل تیسری فائٹ جیت کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے، 80کلو گرام کیٹیگری میں اسد اللہ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔




