Lifestyle

پریتی زنٹا کا خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل

کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں: اداکارہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عورت کو اس طرح کا لیبل دینا قابلِ قبول نہیں۔
پریتی زنٹا نے ایکس اکائونٹ پر جاری چیٹ سیشن کے دوران ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں، جبکہ عورت کا مقام آپ کی زندگی اور دل میں ہوتا ہے۔
پریتی زنٹا کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی ملی اور صارفین نے ان کے واضح اور باوقار موقف کو سراہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میری فلم لاہور 1947 سائن ایک محبت کی کہانی ہے جو تقسیم اور نفرت کے دور میں ترتیب دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button