Lifestyle

انسان ہوں، ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آ سکتی: دنانیر مبین

لوگوں سے اپیل ہے کہ دوسروں کیساتھ نرمی اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں،اداکارہ

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے جلد کے مسائل اور ایکنی سے متعلق کھل کر بات کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں میری جلد کو مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، جن میں سخت ٹریٹمنٹس، روزانہ میک اپ اور کم عمری میں ہارمونل تبدیلیاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری جلد گلاس اسکن سے بریک آٹس اور شدید ایکنی تک پہنچی، تاہم اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔دنا نیر نے کہا کہ میں ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آتی کیونکہ میں بھی ایک عام انسان ہوں اور آن لائن تنقید خاص طور پر نوجوان خواتین کیلئے مشکل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ دوسروں کے ساتھ نرمی اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button