Sports

ایرانی کیوئسٹ کی ٹرمپ کو شکست

میچ کے بعد ٹرمپ کی وفائی کو مبارکباد دی ،شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا

تہران: ایران کے اسنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حسین وفائی نے عالمی نمبر ایک جوڈ ٹرمپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13-12سے شکست دے دی۔
فیصلہ کن فریم میں وفائی نے شاندار 91کا بریک کھیل کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کے دوران ٹرمپ کو برتری حاصل رہی اور وہ7-10اور11-12سے آگے تھے، تاہم وفائی نے ہمت نہ ہاری اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔
آخری فریم میں ٹرمپ کو جیت کا موقع ملا مگر ایک غلط شاٹ کے بعد وفائی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور کامیابی اپنے نام کرلی۔
میچ کے بعد ٹرمپ نے وفائی کو مبارکباد دی جبکہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔وفائی نے کہا کہ وہ نہ صرف اپنی جیت بلکہ اپنے ملک اور خاندان کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button