World
وائٹ ہاؤس حملے میں ملوث ملزم عدالت میں پیش
عدالت میں پیشی کے دوران ملزم نے صحت جرم سے انکار یا اقرار نہیں کیا

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں اس پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔
استغاثہ کے مطابق 31 سالہ کول ٹوماس ایلن کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور اسے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش اور اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات کا سامنا ہے۔عدالت میں پیشی کے دوران ملزم نے صحت جرم سے انکار یا اقرار نہیں کیا۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی عشائیے کے دوران سیکیورٹی چیک پوائنٹ عبور کرتے ہوئے ایک نیم خودکار پستول، پمپ ایکشن شاٹ گن اور تین چاقوؤں کے ساتھ آگے بڑھا۔حملے کے دوران سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کو سینے پر گولی لگی تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہے۔




