World

اسرائیلی وزیر دفاع کی حزب اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

حزب اللہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے: نمائندہ

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع نے حزب اللہ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی مزاحمت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق شمالی سرحد پر صورتحال بدستور حساس ہے، اور اگر حزب اللہ کی جانب سے حملہ یا دراندازی کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اسرائیل اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
دوسری جانب حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے کہا کہ تنظیم خطے میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف ‘‘مزاحمت’’ کو اپنا حق سمجھتی ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی کشیدگی میں حالیہ مہینوں کے دوران اضافہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر تصادم کے خدشات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button