Business

آر ایل این جی نہ آنے سے گیس کے بحران میں شدت

گیس سپلائی 700ملین کیوبک فٹ جو جنگ سے پہلے روزانہ12سو ملین کیوبک فٹ تھی،ذرائع

اسلام آباد: گیس کا بحران آر ایل این جی نہ آنے سے شدت اختیار کر گیا۔سوئی ناردرن ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کے موجودہ ذخائر میں تیزی سے کمی ہوئی ہے، گیس کی سپلائی صرف 700ملین کیوبک فٹ پر آگئی ہے جو کہ ایران امریکا جنگ سے پہلے روزانہ 12سو ملین کیوبک فٹ تھی۔
ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق گیس کا شارٹ فال 600ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاور اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور گھریلو صارفین کو بھی سپلائی کم کر دی گئی ہے۔
سوئی گیس حکام نے کہا کہ کھانے کے تینوں اوقات میں پوری گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button