WorldPakistan

ملا ہیبت اللہ کی آمرانہ پالیسیوں کیخلاف عوامی ردعمل مزید سخت

ملٹری کیمپ کے باہر سے افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کااظہار

اسلا م آباد: افغان طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل مزید سخت ہوگیا،جلال آباد غنڈ میں طالبان رجیم کے ملٹری کیمپ کے باہر سے افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں اس نے پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
افغان شہری نے پاکستان کی عسکری قیادت کے نام پیغام دیتے ہوئے عالمی امن کیلئے بہترین کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔افغان شہری نے امریکا اورایران کی جنگ میں مسلمانوں کا خون بہنے سے روکنے پر پاکستان کی عسکری قیادت کی حکمت عملی کو سراہا۔
افغان شہری نے کہا کہ افغان طالبان نام نہاد اسلامی ریاست کی آڑ میں اپنی ہی قوم کا استحصال کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج تحریر کے ذریعے بھی پاکستان اور عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button