Pakistan

کورٹ ویڈیو لنک سسٹم غیرفعال، سانحہ 9مئی 11مقدمات کی سماعت ملتوی

عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل کروانے کا حکم دے دیا

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9مئی کے 11مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل اور کورٹ ویڈیو لنک سسٹم فعال نا ہونے کے سبب 19 مئی تک ملتوی کر دی۔منگل کواے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی، 11مقدمات کے تفتیشی افسران کی بھی حاضری مکمل نا ہو سکی جبکہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی۔
منگل کو بھی نو مئی 11کیسز میں چالان نقول تقسیم کا مرحلہ مکمل نا ہوسکا، بانی چیئرمین تحریک انصاف کو بھی 11کیسز میں چالان نقول تقسیم نا ہوئیں۔وکلائے صفائی کی 9مئی کیسز میں مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیش ہو کر حاضری لگوائی۔عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں چالان نقول تقسیم کرنے کا پراسس مکمل کروانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 9مئی 11کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4حملہ کیس جبکہ آرمی میوزیم حملہ، میٹرو بس اسٹیشن اور حساس بلڈنگ جلانے کا کیس بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button