Pakistan

ججز کا ٹرانسفر عدلیہ کی آزادی پر منظم حملہ: اسد قیصر

ٹرانسفر کا طریقہ کار انصاف کی غیر جانبداری جو عوام کے اعتماد کو متاثر کر رہا ہے،سابق سپیکرقومی اسمبلی کابیان

اسلام آباد: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نہایت تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
ایک بیان میں اسدقیصرنے نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز ججز نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کیا، ججز نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی کے اصولوں کو مقدم رکھا۔انہوں نے کہا کہ ججز کا ٹرانسفر عدلیہ کی آزادی پر منظم حملہ ہے، یہ ایک ایسے رجحان کی عکاسی کرتا ہے جو انصاف کے نظام کو کمزور کر رہا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔
سیکریٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہے کہ ہم اسے عدلیہ کی خود مختاری کے منافی قرار دیتے ہیں، ججز کے ٹرانسفر کا یہ طریقہ کار انصاف کی غیر جانبداری ہے جو عوام کے اعتماد کو متاثر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عدلیہ کو انتظامیہ کے لیول پر لایا جائے گا، جہاں سرکاری ملازمین کی طرح آزاد منش ججز کے تبادلے کیے جائیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ بار کونسلز اور وکلا تنظیمیں اس اقدام کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button