Pakistan

سکردو ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے جزوی بند، نوٹم جاری

رن وے روزانہ صبح 8بجے سے دوپہر 4بجے تک دستیاب نہیں ہوگا، پی اے اے حکام

سکردو: سکردو ائیرپورٹ پر مرمتی کام کے باعث مرکزی رن وے 14L/32Rکو جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق رن وے روزانہ صبح 8بجے سے دوپہر 4بجے تک دستیاب نہیں ہوگا جبکہ یہ بندش 28جون تک برقرار رہے گی۔ترجمان کے مطابق مرمتی کام میں رن وے سیل کوٹنگ، دراڑوں کی مرمت اور مارکنگ کی دوبارہ پینٹنگ شامل ہے۔
پی اے اے کے مطابق ہنگامی صورتحال میں رن وے کو کم از کم ایک گھنٹہ قبل ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے کھولا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button