Pakistan

پنجاب حکومت کا پتنگ بازی آرڈیننس میں ترمیم کا فیصلہ

ترمیمی آرڈیننس میں پتنگ سازوں کیلئے 6 ماہ سے 3سال تک قید اور پانچ لاکھ روپےتک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے

لاہور:پنجاب میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے حکومت نے پتنگ بازی کی ممانعت کے آرڈیننس 2001 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ قانون پنجاب نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون کی مشاورت سے مسودہ وزیراعلیٰ آفس کو بھیجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی آرڈیننس میں پتنگ سازوں کیلئے 6 ماہ سے 3سال تک قید اور پانچ لاکھ روپےتک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، آرڈیننس میں بچوں کے لیے جرمانہ ہوگا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی سزائیں دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس میں ترامیم کا مقصد سزا کے حقیقی مستحقین کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button