Pakistan

افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار

پولیس نے لوئر دیر کے علاقے میدان میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا

افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار

لوئر دیر: پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان دہشت گرد کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اڈیالہ جیل میں آج بڑی مشق ہو گی اسے بھی پڑھیں

پولیس نے لوئر دیر کے علاقے میدان میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکی دہشت گرد کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالی زیر تعمیر گھر میں پناہ لیے ہوئے تھا۔ گرفتار کیا گیا دہشت گرد عبدالرحمٰن بدخشاں ضلع اسمار افغانستان کا رہائشی ہے، جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button