Business

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل قائم

خصوصی سیل کا بنیادی مقصد ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل قائم کرکے افسران کی تعیناتی کر دی گئی ۔ ترجمان کے مطابق خصوصی سیل کا بنیادی مقصد ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے۔
جدید ڈیٹا اینالیٹکس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس ادائیگیوں میں خردبرد کی نشاندہی کی جائے گی۔ بڑے ٹیکس دہندگان کی موثر مانیٹرنگ کیلئے پہلے ہی لارج ٹیکس پیئر یونٹ قائم کیا جاچکا ہے۔
نان فائلرز اور کم ٹیکس دینے والے اداروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی سفارشات کی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق مختلف حکومتی محکموں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ سے محصولات میں واضح اضافہ ہوگا۔فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نگرانی کا موثر نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔
خصوصی سیل ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ آڈٹس اور انسپکشن کرے گا۔ گزشتہ سالوں سے ریکوری کے زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل رپورٹنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ عملے کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار بڑھانے کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button