Business

معیشت دستاویز ی بنانے کیلئے ہمہ گیر اقدامات ناگزیر : جمیل اختر بیگ

کیش اکانومی ملک میں ٹیکس نظام کی بہتری کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے‘ سابق صدر لاہور ٹیکس بار

لاہور: لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دستاویزی معیشت کے قیام کے لیے حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فوری، موثر اور ہمہ گیر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو مکمل طور پر دستاویزی بنانے کے لیے ہر طرح کی دکانوں،ہول سیلرز، اور جیولرز ہر سطح پر پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ابتدائی مرحلے میں معمولی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس نظام کو فروغ دے تو اس کے دور رس اور مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی بھی ممکن ہو سکے گی۔
معیشت کودستاویز ی بنانے سے شفافیت بڑھے گی، کاروباری لین دین کا ریکارڈ محفوظ ہوگا اور قومی خزانے کو مستحکم بنیادیں فراہم ہوں گی۔جمیل اختر بیگ نے مزید کہا کہ کیش اکانومی ملک میں ٹیکس نظام کی بہتری کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کے بغیر دستاویزی معیشت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے، پی او ایس سسٹم کے استعمال کو لازمی قرار دینے اور تاجروں کو اس نظام کی طرف راغب کرنے کے لیے مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button