Pakistan
Trending

ینگ جرنلسٹس فیڈریشن کی مرکزی ٹیم کا اعلان

فیڈریشن کے صدر محسن شہزاد مغل نے نئے عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ینگ جرنلسٹس فیڈریشن کی مرکزی ٹیم کا اعلان

لاہور:ینگ جرنلسٹس فیڈریشن (وائی جے ایف) پاکستان نے اپنی مرکزی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر محسن شہزاد مغل نے نئے عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
مرکزی ٹیم میں شہریار زاہد سجاورہ (سیکرٹری جنرل)،علی رضا رحمانی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)،رمشہ گل چوہدری (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)، چوہدری احمد علی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)، انعم منظور حسین (ڈپٹی سیکرٹری جنرل)، سعدیہ مقصود (سیکرٹری انفارمیشن)، سیدہ صالحہ جعفری (ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن)، عمارہ وٹو (سیکرٹری کوآرڈینیشن)، نویزا جاوید (ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن)، سید علی رضا (سیکرٹری سوشل میڈیا)، نعمان منیر صدیقی (ڈپٹی سیکرٹری سوشل میڈیا)، شیخ وقار احمد (سیکرٹری فنانس)شامل ہیں۔
محسن شہزاد مغل نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوص اور دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button