Lifestyle
Trending

میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں: فضا علی

میں کسی کام کے سلسلے میں بیرون ملک جاؤں تو میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں


کراچی:ماڈل و اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کرنےوالے ٹی وی چینلز، بلاگرز اور یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شادی سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانے والے اپنی بہنوں کی شادی کے بارے میں فکر مند ہوں۔
میں کسی کام کے سلسلے میں بیرون ملک جاؤں تو میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں۔ کیا میں جہاں کام یا گھومنے کے لیے جاؤں وہاں جا کر شادی کرلیتی ہوں۔ میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں نے شاید میرا جہیز بھی جمع کر لیا ہوگا۔
اداکارہ نے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ ایسی جھوٹی افواہوں اور خبروں پر دل دکھتا ہے اور پریشانی ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button