Lifestyle
Trending

سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم’ ’تو ہے میری کرن‘ ‘کو بڑی رکاوٹ کا سامنا

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی سے قبل فلم کے فائنل شیڈول کو مکمل کر لیا تھا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’تو ہے میری کرن‘ کی نمائش میں بڑی رکاوٹ آڑے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’تو ہے میری کرن‘ میں سوناکشی سنہا اپنے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی لیکن اب اس کی ریلیز کو قانونی رکاوٹ کا سامنا ہے۔دراصل ایڈ لیبز فلم نے ’تو ہے میری کرن‘ کے فلمسازوں پر اپنی فلموں ’کالر‘ (2011) اور ’کال‘ (2019) کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ایڈ لیبز فلم نے فلم کے پروڈیوسر وشال رانا اور ایچیلون پروڈکشنز کے خلاف شکایت درج کروائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بالی وڈ فلم ان کی اصل فلموں کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ماضی میں ایڈ لیبز فلم نے ایچیلون پروڈکشنز کو قانونی نوٹس بھیجا تھا اور اب کمپنی نے انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویڑن پروڈیوسرز کونسل (IFTPC) میں شکایت درج کر کے معاملے کو بڑھا دیا ہے۔ان کا مطالبہ ہے کہ ایچیلون پروڈکشنز فوری طور پر فلم کا اسکرپٹ منظر عام پر لائے اور کسی بھی تیسرے فریق کے محفوظ جملہ حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی سے قبل فلم کے فائنل شیڈول کو مکمل کر لیا تھا اور پھر ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button