World
Trending

اسرائیل پہنچنے والے امریکی وزیرِ خارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

دونوں رہنماوں نے غزہ، یمن اور سوڈان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا،غیرملکی میڈیا

ریاض:سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے غزہ، یمن اور سوڈان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن مشرقِ وسطی کے دورے پر اتوار کو تل ابیب پہنچے ۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے سفارتی دباو بڑھانا ہے۔بلنکن اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن تل ابیب سے مصر جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button