امریکہ، پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کیلئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
قرارداد میں پاکستان کے جمہوری عمل میں لوگوں کی بلا خوف شرکت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا
واشنگٹن: امریکی کانگریس نے پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے الیکشنز میں بے ضابطگیوں کی شکایات اور مداخلت کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے عام انتخابات میں شکایتوں اور الزامات کی تحقیقات کی قرارداد کے حق میں 368 ووٹ پڑے جب کہ مخالفت میں صرف 7 ارکان نے ووٹ دیا۔
قرارداد میں پاکستان کے جمہوری عمل میں لوگوں کی بلا خوف شرکت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران امیدواروں اور ووٹرز کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے، تشدد، من مانی حراست، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن تک رسائی پر پابندی اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
قرارداد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پاکستان جمہوری اور انتخابی اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے اور وہ پاکستانی عوام کی آزادی صحافت، آزادیِ اجتماع اور تقریر کی بنیادی ضمانتوں کا احترام کرے۔
خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی یہ ایک نان بائنڈنگ قرارداد ہے جس پر عمل کرنا حکومت کے لیے ضروری نہیں ہوتا۔