Pakistan
Trending

ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کی پاکستان کو مبارکباد

کئی سال پہلے جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کی صلاحیتوں کو پرکھا اور اسے بھرپور سپورٹ فراہم کیا: جنرل دہلان احمد

لاہور: ایشیائی اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔ فیڈریشن کے صدر جنرل دہلان الاحمد نے چیئرمین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس اور نائب صدر ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کو ایک خط لکھا، جس میں ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔

جنرل دہلان نے اپنے خط میں کہا کہ "ارشد ندیم کی کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ ایشین اتھلیٹکس میں بھی تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کامیابی دنیا بھر میں ایشین اتھلیٹکس کی اہمیت اور افادیت کو ثابت کرتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، "مجھے یاد ہے کہ کئی سال پہلے جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کی صلاحیتوں کو پرکھا اور اسے بھرپور سپورٹ فراہم کیا۔ جنرل ساہی نے ارشد ندیم کی ٹریننگ، علاج اور دیگر تمام معاملات میں اہم کردار ادا کیا۔”

جنرل دہلان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ارشد ندیم کی کامیابی جنرل اکرم ساہی اور ان کے تمام ساتھیوں کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا، "اکرم ساہی اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو ارشد ندیم کو ایک را (Raw) ٹیلنٹ سے ورلڈ کلاس اتھلیٹ بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔”

فیڈریشن کے صدر نے یہ بھی کہا، "محمد اکرم ساہی جیسے ویژن والے لیڈر کی ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میں موجودگی ہماری خوش قسمتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی کے بعد پاکستان اتھلیٹکس مزید کامیابیاں سمیٹے گا۔”

سرکاری ویب سائٹ پر مزید معلومات کے مطابق، ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ کے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن اور پاکستان کے کھیلوں کی کمیونٹی نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button