Lifestyle
Trending

خلیل الرحمن قمر دلبرداشتہ ہو گئے، ملک چھوڑنے پر غور

اس قوم کو دوسرا خلیل الرحمن قمر نہیں ملے گا، نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

خلیل الرحمن قمر دلبرداشتہ ہو گئے، ملک چھوڑنے پر غور

لاہور : معروف رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ اس قوم کو دوسرا خلیل الرحمن قمر نہیں ملے گا۔ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر نے اپنے منفرد ادبی مقام اور موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ "بلھے شاہ بھی ایک ہی تھا، سعادت حسن منٹو بھی ایک ہی تھا، اور خلیل الرحمن قمر بھی ایک ہی ہے۔ اس قوم کو مجھ جیسا دوسرا نہیں ملے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد وہ دل برداشتہ ہو چکے ہیں اور اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا انہیں ملک میں مزید رہنا چاہیے یا نہیں۔

ڈرامہ نگار نے انکشاف کیا کہ انہیں اغوا کاروں نے 7 گھنٹے تک یرغمال بنایا، اور اس دوران انہیں متعدد بار کلمہ پڑھوا کر گولی مارنے کی کوشش کی گئی۔ ایک گولی ان کے پاؤں کے قریب گری، لیکن انہیں نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ شاید گولی چلانے والے نے انہیں جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا۔

خلیل الرحمن قمر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں لوگوں کے پاس اپنی یا کسی اور کی چمڑی بیچنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا۔

خلیل الرحمن قمر نے فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اس نیک مقصد میں ماریہ بی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا سے دعا ہے کہ انہیں ہمت عطا کرے کیونکہ وہ اپنی مٹی سے دور نہیں رہ سکتے اور نہ ہی کبھی اپنی زمین سے نفرت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button