ٹی 20 ورلڈ کپ، کیا جنوبی افریقہ پھر تاریخ دہرائے گی؟
افغانستان کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ نے اہم معرکے سے قبل جنوبی افریقی ٹیم سے متعلق دلچسپ بات کردی۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔ افغانستان پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل رہی ہے مگر جنوبی افریقہ متعدد بار بڑے ایونٹس کے سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔
افغانستان کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ نے اہم معرکے سے قبل جنوبی افریقی ٹیم سے متعلق دلچسپ بات کردی۔
سابق انگلش کرکٹر و ہیڈکوچ افغانستان کرکٹ ٹیم جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ افغان ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے تاہم جنوبی افریقہ کی تاریخ سے سب واقف ہیں، وہ اہم مواقعوں پر ٹرافی کے قریب آکر شکست کھا جاتے ہیں۔
افغان ٹیم کبھی کسی ایونٹ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچی اور نہ ہی انکی کوئی تاریخ ہے، یہ کھلاڑی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں اور اپنا سب کچھ لُٹاکر کھیلیں گے جبکہ ہمارے مدمقابل ٹیم اہم مواقعوں پر دباؤ برداشت نہیں کرپاتی جس کا ہمیں علم ہے اور یہی ہمیں جیت دلواسکتا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم نے 1998 میں چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کی تھی تاہم اسکے بعد سے کوئی آئی سی سی ٹورنامنٹس نہیں جیت سکے، 1999 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار بھی تلخ ترین یادوں میں سے ایک ہے۔