Pakistan
Trending

پاک آرمی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لیے کوشاں: ڈی جی آئی ایس پی آر

رت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

راولپنڈی : پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)، لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں کشمیر، دہشت گردی اور فوج کے فلاحی کاموں پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان آرمی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں لاک ڈاؤن، آبادیاتی ڈھانچے میں تبدیلی اور انسانی حقوق کی پامالی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سال 2024 کے پہلے 7 ماہ میں 139 افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں مل کر ملک کی داخلی اور بیرونی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان آرمی صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ ہی نہیں لڑ رہی بلکہ عوام کے لیے بھی فلاحی کام کر رہی ہے۔ خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور معاشی خود انحصاری کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کے تحت ہزاروں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button