لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو: سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
پیاز اور ٹماٹر سمیت کئی اہم سبزیوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو: سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور: شہر میں مہنگائی نے سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بے قابو کر دیا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، پیاز اور ٹماٹر سمیت کئی اہم سبزیوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پیاز کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 120 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں پیاز 140 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
ٹماٹر کے نرخ میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس سے سرکاری قیمت 125 روپے فی کلو ہو گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آلو کی قیمت میں تین روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سرکاری قیمت 85 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں آلو 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
لہسن کی قیمت 600 روپے فی کلو، ادرک کی قیمت 800 روپے فی کلو، پھول گوبھی کی قیمت 150 روپے فی کلو، اور بند گوبھی کی قیمت 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ برائلر گوشت کی قیمت 594 روپے فی کلو برقرار ہے۔ فارمی انڈے کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن قیمت 267 روپے ہو گئی ہے۔
یہ صورتحال شہریوں کے لئے مزید مالی بوجھ کا سبب بن رہی ہے اور حکومت سے قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔