Pakistan
راولپنڈی: بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق نے بطور ڈیوٹی جج کی، کیونکہ اے ٹی سی کے جج رخصت پر ہیں
راولپنڈی: بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
راولپنڈی میں بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق نے بطور ڈیوٹی جج کی، کیونکہ اے ٹی سی کے جج رخصت پر ہیں۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلاء سلمان صفدر، حسنین مرتضیٰ سنبل، راجہ متین انجم، اور فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ شاہد نے دلائل دیے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جس کے بعد اب اس کا اعلان جلد متوقع ہے۔