World
Trending

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے اہم انکشافات

اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنایا گیا اور یہ ممکنہ طور پر ایک میزائل حملہ تھا :اسرائیلی میڈیا

اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے اہم انکشافات

تل ابیب: اسماعیل ہنیہ کو آج ایران کے دارالحکومت میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جب کہ اس پُراسرار حملے کی ذمہ داری تاحال کسی ملک یا گروپ نے تسلیم نہیں کی۔
اسماعیل ہنیہ کی ایران میں پُراسرار حملے میں شہادت پر کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم سب سے زیادہ امریکا اور اسرائیل پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ ایرانی حکومت کے مخالفین کے بھی حملے میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔

ان چہ مہ گوئیوں کے درمیان اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنایا گیا اور یہ ممکنہ طور پر ایک میزائل حملہ تھا جو عین اس وقت کیا گیا جب اسماعیل ہنیہ اپنی قیام گاہ پہنچے تھے۔

اسماعیل ہنیہ تہران میں جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے وہاں کئی اور معززین بھی موجود تھے جب کہ حملے میں صرف اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ شہید ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو گاڑی سے اترکر گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے قبل پلک جھپکتے نشانہ بنایا گیا۔
ایران اور حماس اسماعیل ہنیہ کے قاتل اور منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لیے شواہد جمع کر رہے ہیں اور انٹیلی جنس ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button