Pakistan
Trending

2 اگست سے 15 اگست تک طوفانی بارشیں متوقع

تربیلا ڈیم میں پانی 77.7 فیصد اور منگلا ڈیم میں 60.3 فیصد بھر گیا

2 اگست سے 15 اگست تک طوفانی بارشیں متوقع

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزاد خان نے آج خبردار کیا ہے کہ آج سے 6 اگست تک ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا پہلا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا، جبکہ دوسرا سلسلہ 7 تا 15 اگست تک

متوقع ہے۔
صاحبزاد خان نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مون سون کا موسم ابھی جاری ہے اور جولائی میں بارشوں کی مقدار معمول سے کم رہی۔ لاہور میں آج ہونے والی شدید بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، جہاں پانچ چھ گھنٹوں میں

360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے بیشتر علاقے بارشوں کی زد میں ہیں۔ جولائی میں سب سے زیادہ بارش 662 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، اور پانچ بارشوں کے سلسلے گزر چکے ہیں۔ ڈیموں کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 77.7 فیصد اور منگلا ڈیم میں 60.3 فیصد ہے۔ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو چناب میں سیلاب کا خدشہ ہے، جس کےلیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

صاحبزاد خان نے چاول کی فصل کے لیے موجودہ بارشوں کو مفید قرار دیا اور عوام سے درخواست کی کہ شدید بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اگست میں شمال مشرقی پنجاب اور زیریں سندھ میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جبکہ بارشوں کا دوسرا سلسلہ 7 تا 15 اگست تک جاری رہے گا، اور ملک کے بالائی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی

سندھ میں وقفے وقفے سے مزید بارشیں ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button