ہمت ہو تو معذوری آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی
ٹانگوں سے محروم کینیا سیسرنے اپنے ہاتھوں کے بل اسکیٹ بورڈنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے
ہمت ہو تو معذوری آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی
کیلیفورنیا: دنیا بھر میں ایسے افراد کی کہانیاں موجود ہیں جو جسمانی معذوری یا مختلف حادثات کے باوجود شاندار کارنامے انجام دیتے ہیں۔ کیلیفورنیا میں بھی ایک 31 سالہ خاتون نے ایسی ہی ایک مثال قائم کی ہے۔
کینیا سیسر، جو بغیر ٹانگوں کے پیدا ہوئی تھیں، نے اپنے ہاتھوں کے بل اسکیٹ بورڈنگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ انہوں نے 19.65 سیکنڈز تک اسکیٹ بورڈ پر ہاتھوں کے بل چل کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ سابق پیرا اولمپک ٹریک ایتھلیٹ اور مشہور اسکیٹ بورڈر کینیا نے لاس اینجلس میں یہ چیلنج قبول کیا اور سب سے طویل ہینڈ اسٹینڈ اسکیٹ بورڈنگ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
تھائی لینڈ میں پیدا ہونے والی کینیا کو 5 سال کی عمر میں گود لے لیا گیا تھا اور امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی ریکارڈ بنانا ان کی زندگی کے سب سے متاثر کن لمحوں میں سے ایک ہے، اور دوسروں کے لیے تاریخ بنانا اور مثبت اثر ڈالنا ان کے لیے ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔