Lifestyle

سردار کمال نامور کامیڈین لاہور میںدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اداکار نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت نامور اسٹیج اداکاروں کیساتھ کام کیا

لاہور: نامور اسٹیج اداکار سردار کمال لاہور میں انتقال کر گئے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔سردار کمال نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت اپنے وقت کے نامور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے ’ڈرامے آلے‘ سمیت متعدد بھارتی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔پنجاب تھیٹر پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ اور نامور ڈرامہ رائٹرڈاکٹر اجمل ملک سمیت اسٹیج، ٹی وی اور فلم کی نامور شخصیات نے سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button