Pakistan
Trending

حماس سربراہ کی شہادت کے بعد کشیدگی بڑھے گی، مشاہد حسین سید

سماعیل ہانیہ کوایران میں شہید کیاگیا، یہ تحریک آزادیٔ فلسطین کی تیسری بڑی شہادت ہے

اسلام آباد: سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کوایران میں شہید کیاگیا، یہ تحریک آزادیٔ فلسطین کی تیسری بڑی شہادت ہے۔ اس پر ایران کی طرف سے ردعمل ضرور آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے سائنسدان کوبھی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد خطے میں اب کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ یہ ایرانی انٹیلی جنس کی بھی بڑی ناکامی ہے۔ اسماعیل ہانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بڑے حامی تھے۔

دریں اثنا سینیٹرشیری رحمان نے اسماعیل ہنیہ پرحملے کو ایران کو پیغام دینے کی کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایرانی صدر نےکل ہی حلف اٹھایا ہے۔ ایران جلد اس حملے پرردعمل دینے کی کوشش کرے گا۔واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق س سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں تھے۔ دوسری جانب حماس نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، انہیں ایران میں ان کی قیام گاہ پر نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا محافظ بھی جاں بحق ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button