حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔
حماس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ہانیہ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ان کے محافظ بھی جاں بحق ہو گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام نے اس حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لانے کا وعدہ کیا ہے۔
اسماعیل ہانیہ 1962 میں غزہ کے شطی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے خاندان کے کئی افراد غزہ جنگ کے دوران بھی شہید ہو چکے ہیں۔