Lifestyle

بشریٰ انصاری کا اپنی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف

میں نے اقبال حسین نے ایک شادی کے دوران پسند کیا، فیصلہ کرنے میں ڈیڑھ سال لگا

 

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاف نے اپنی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ انہوں نے اپنی بھانجی زارا نور عباس کی شادی کے دوران ڈرامہ نگار اقبال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام کے دوران بتایا کہ مجھے دوسری شادی کے متعلق فیصلہ کرنے میں ڈیڑھ سال لگا، میرے بڑے بھائی اور قریبی دوستوں نے بھی مجھے اقبال حسین سے جلد شادی کرنے کا مشورہ دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اُسی دوران، میری بہن اسما عباس کی بیٹی زارا نور عباس کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا، فیملی کے تمام لوگ ہی جمع تھے تو اس دوران سب نے ایک بار پھر میری دوسری شادی کی بات چھیڑ دی، پھر میں نے زارا نور کی شادی پر ہی اقبال حسین سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ فیصلے کے فوراََ بعد ہی، میں نے اقبال حسین سے شادی کرلی تھی، میرا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ 60 سال کی عمر میں کوئی بھی شادی کا نہیں سوچتا، سب کچھ اللہ کی مرضی سے ہوا۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ میں پہلی شادی میں ناکامی کے بعد 10 سال تک اکیلی رہی، اس طویل عرصے کے دوران کبھی تنہائی کا شکار نہیں ہوئی تھی بلکہ آزادی اور خوشی سے زندگی گزار رہی تھی، میرے پاس زندگی کی ہر آسائش موجود تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ میری طرح اقبال حسین نے بھی تقریباََ 8 سال تک تنہا زندگی گزاری، میں جب اُن کی زندگی میں شامل ہوئی تو وہ اُس وقت اکیلے تھے، اُن کی اپنی سابقہ اہلیہ سے علیحدگی ہوچکی تھی تو میں یہاں یہ بات واضح کرنا چاہوں گی کہ میں نے کسی کا گھر نہیں اُجاڑا اور نہ ہی کسی کے بچے الگ کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button