Pakistan
پی ٹی آئی کا صوبے میں مخصوص نشستیں 9 مئی شہداء کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ
جاوید اکاخیل ،سکندر، محمد بلال ،ابرار احمد، جاوید گل کی بیوائوں کو مخصوص نشست دی جائیگی
پشاور: خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے صوبے میں مخصوص نشستیں 9 مئی شہداء کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں 9 مئی واقعات میں شہید ہونے والوں کی بیواؤں کو دی جائینگی، ان میں جاوید اکاخیل ،سکندر، محمد بلال ،ابرار احمد، جاوید گل شامل ہیں جن کی بیوہ کو مخصوص نشست دی جائیگی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستیں شہداء کی بیواؤں کو دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں کے فیصلہ میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں کی حق دار ہے۔