Pakistan

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور‘

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے عروبہ کومل کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے عروبہ کومل کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔سماعت کے دوران وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں پہلے سے دو خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عروبہ کومل ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔ایف آئی اے نے دو روز قبل عروبہ کومل کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔یاد رہے کہ عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button