جماعت نے بھی آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کو مسترد کر دیا
پاکستان مزید کسی بھی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا،گزشتہ 23 برسوں میں آپریشن کے نقصانات ہی ہوئے
لاہور: لاہورجماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مزید کسی بھی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، گزشتہ 23 برس میں جتنے آپریشن ہوئے ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہوا۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کو امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا، جس میں ایک لاکھ پاکستانی سویلین اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، مغربی سرحد غیر محفوظ ہوئی ، قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان بیرونی ایجنسیوں کا اکھاڑا بن گیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ اففانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، حکومت کو اب تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے، فوج ، عوام ،جموریت اور پاکستان کے لئے یہی بہتر ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہ ہو جس سے ملک بحران کا شکار ہو جائے۔