World
Trending
امریکہ کا اپنے شہریوں کولبنان کے سفر سے گریز کا مشورہ
کسی نے پہلے سے سفری منصوبہ بنا رکھا ہے تووہ بھی اسے دوبارہ سے دیکھیں،ٹریول ایڈوائزری
واشنگٹن :امریکہ نے لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھ چکی کشیدگی کے دوران اپنے شہریوں کو لبنان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس جاری کی گئی ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو لبنان کے لیے سفر سے روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز جاری کی گئی ایک امریکی سفارتخانے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اس کشیدگی کے باعث پروازوں کی آمدو رفت متاثر ہے ، اس لیے لبنان کی طرف سفر سے گریز کیا جائے۔جاری کردہ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج کل کے دنوں میں اگر امریکیوں نے پہلے سے سفری منصوبہ بنا رکھا ہے تووہ بھی اسے دوبارہ سے دیکھیں۔