World
Trending

بھارتی کوششیں ناکام، خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا میں ریفرنڈم

شہدا کے خاندان کے افراد نے ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا آغاز کیا،رپورٹ

کیلگری:سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم ہوا۔ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔شہدا کے خاندان کے افراد نے ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا آغاز کیا، ووٹنگ سے پہلے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کینیڈا میں تقریبا دس لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں۔دعائیہ تقریب کے بعد خالصتان کے قیام کیلئے شرکا نے نعرے بھی لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button