World
Trending
پارٹی کے اتحاد کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا، بائیڈن
کاملا ہیرس میں ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے،قوم سے خطاب
واشنگٹن :امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جمہوریت کا دفاع سب سے زیادہ اہم ہے، میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔ کاملا ہیرس میں ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہیغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کا صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد اوول آفس سے قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کو متحد رکھنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ قیادت نئی نسل کو سونپی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اتحاد کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا۔بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ کاملا ہیرس میں ملک اور پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے ۔