Pakistan

سانحہ 9مئی، جے آئی ٹی تفتیش میں شاہ محمود قریشی مجرم قرار

ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے

 

اسلام آباد: سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں تفتیش کرنے والے جے آئی ٹی نے شواہد اور متضاد بیانات کی بنا پر شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیدیا۔سانحہ نو مئی، دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش جاری ہے
پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے، جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button