Pakistan
Trending

فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے بڑھنے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نظرثانی شدہ درخواست نیپرا میں دائر کردی

اسلام آباد:سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نظرثانی شدہ درخواست نیپرا میں دائر کردی۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔خیال رہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 35.13 اور مقامی کوئلے سے 11.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جون میں فرنس آئل سے 1.95 اور مقامی گیس سے 8.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کی جانب سے کہا گیا کہ گذشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 18.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جون میں جوہری ایندھن سے 14.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button