پیرس اولمپکس کے ویمنز فٹ بال ایونٹ میں 28 جولائی کو 6 میچز کھیلے جائیں گے
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا ، دوسرا میچ میزبان فرانس اور کینیڈا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا
پیرس:پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ خواتین کے فٹ بال ایونٹ میں28 جولائی کو مزید6 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا ، دوسرا میچ میزبان فرانس اور کینیڈا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،تیسرا میچ آسٹریلیا اور زیمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، چوتھا میچ امریکا اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا، پانچواں میچ میں برازیل اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چھٹا میچ سپین اور نائیجیریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمنز فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرنے والی 12 ٹیموں میں میزبان فرانس ،سپین،امریکا،جرمنی،جاپان، کینیڈا ، برازیل ،آسٹریلیا ،کولمبیا،نیوزی لینڈ،نائیجیریااور زیمبیا شامل ہیں۔ان 12 ٹیموں کو تین مختلف گروپس ای ، ایف اور جی میں تقسیم کیا گیا ہے۔اولمپکس مقابلوں میں خواتین کا فٹ بال ٹورنامنٹ 10اگست تک جاری رہیگا۔گروپ فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔چاروں کوارٹر فائنلز3 اگست ،سیمی فائنلز6 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔