World
Trending
میتھیو ملر کاتحریک انصاف کےرہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار
امریکا نے ہمیشہ پاکستان میں آئین اور قانون کے اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خاجہ
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حزب اقتدار کے رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش ہے۔
ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان میں آئین اور قانون کے اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔