World

امریکہ نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کی کوششوں کی حمایت کر دی

مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات باعث تشویش ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

 

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی معاملات پر پاکستان اور امریکا کی شراکت داری میں دہشت گردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سوات میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر افسوس ہے۔ مذہبی بنیادوں پر ہونے والے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ممالک پر زور دیتے ہیں کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button