Pakistan
Trending

جامع مسجد بلال نیو مسلم ٹائون لاہور میں قاریٔ کربلا قرأت کانفرنس کا انعقاد

ہمیں امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل کرکے اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہیے:علامہ کامران صدیق نوری

جامع مسجد بلال نیو مسلم ٹائون لاہور میں قاریٔ کربلا قرأت کانفرنس کا انعقاد

لاہور: جامع مسجد بلال نیو مسلم ٹائون لاہور میں قاریٔ کربلا قرأت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے مشہور و معروف قراء حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ کامران صدیق نوری نے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے کردار اور قرآن سے ان کے تعلق پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کا مزاج قرآن سے اس قدر ملتا ہے کہ سر تن سے جدا ہو کر بھی نوک نیزا پر قرآن جاری رہا۔ہمیں امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قرآن کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہیے۔

کانفرنس کا انعقاد قاری حسن رضا سیالوی نے کیا۔ تقریب میں قاری رفیع الدین سیالوی، قاری ظفر علی سیالوی، قاری اکرم، قاری عبدالواحد، قاری اعجاز، قاری ابراہیم، قاری برکات، قاری حسنات اور دیگر نے شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

کانفرنس میں مختلف قراء حضرات نے قرآن پاک کی خوبصورت تلاوت کر کے امام عالی مقام کی بارگاہ میں اپنی خوبصورت حاضری پیش کی۔ شرکاء نے اس تقریب کو دینی جذبے کی تازگی اور ایمان کی روشنی کا ذریعہ قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button