World
Trending
میری بیٹی سے دور رہنا، ٹرمپ جونیئر کی جوانوں کو مزاحیہ وارننگ
17 سالہ کائی ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں اپنے دادا کی تعریف میں ایک بہترین تقریر کی تھی
میری بیٹی سے دور رہنا، ٹرمپ جونیئر کی جوانوں کو مزاحیہ وارننگ
واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے امریکی نوجوانوں کو اپنی 17 سالہ بیٹی سے دور رہنے کیلئے خبردار کردیا۔
17 سالہ کائی ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں اپنے دادا کی تعریف میں ایک بہترین تقریر کی تھی جس کے باعث وہ امریکہ میں نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔
ٹرمپ جونیئر نے ایک غیر ملکی چینل پر انٹرویو کے دوران نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے مذاقاً کہا کہ امریکی نوجوانوں ’تم کائی سے دور رہو اور دور ہی رہنا۔‘
ٹرمپ جونیئر نے اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی پر بہت فخر ہے اس نے تقریر سے پہلے نہ صرف مجھ سے اجازت لی بلکہ ایک اچھے انداز سے بہترین کام سرانجام دیا۔
کائی ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے دادا ہمیشہ مجھے سب سے زیادہ کامیاب شخص بننے کی تعلیم دیتے ہیں۔