WorldPakistan
Trending

مشتری پر بڑے سرخ دھبے کے سکڑاؤ کی اصل وجہ معلوم

اگر چھوٹے طوفان اس بڑے طوفان کو کافی توانائی نہ دے سکیں تو اس بڑے طوفان کا حجم تبدیل ہو سکتا ہے

مشتری پر بڑے سرخ دھبے کے سکڑاؤ کی اصل وجہ معلوم

کنیکٹی کٹ: گزشتہ صدی سے سائنسدانوں نے سیارہ مشتری پر موجود بڑے سرخ دھبے میں سکڑاؤ کا مشاہدہ کیا ہے اور اس کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔
ییل یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالب علم کیلب کیونی کے مطابق، چھوٹے طوفان جو اس بڑے سرخ دھبے کو توانائی فراہم کرتے ہیں، ممکن ہے کہ اب اس کو برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہے ہوں۔

کیلب اور ان کی تحقیقی ٹیم نے مشتری کے اس بڑے سرخ دھبے کا 3D ماڈل بنایا اور ایک خاص ماڈل، جسے Explicit Planetary Isentropic-Coordinate (EPIC) ماڈل کہا جاتا ہے کا استعمال کرتے ہوئے اس کا مطالعہ کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ چھوٹے طوفان اس بڑے طوفان کو قوت فراہم کرنے اور اس کو بڑا بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیلب کا کہنا ہے کہ مشاہدات سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ چھوٹے طوفان اس بڑے طوفان کو کافی توانائی نہ دے سکیں تو اس بڑے طوفان کا حجم تبدیل ہو سکتا ہے۔

کیلب نے مزید وضاحت کی کہ اگر یہ نظریہ درست ہے تو ان چھوٹے طوفانوں کی موجودگی یا عدم موجودگی بڑے سرخ دھبے کے سائز کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ بنیادی طور پر، بہت سے چھوٹے طوفان بڑے طوفان کو مزید پھیلاؤ دیتے ہیں، جبکہ کم چھوٹے طوفان بڑے طوفان کو سکڑنے کا سبب بنتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button