Pakistan
Trending

عزم استحکام کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہےِ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کا 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو ڈھیل دینے پر بھی شدید تشویش کا اظہار

عزم استحکام کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہےِ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ عزم استحکام کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئی اہم باتیں سامنے رکھی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر عزم استحکام آپریشن اور اس کے گرد پھیلی ہوئی سیاست پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عزم استحکام صرف ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ایک جامع مہم ہے۔ اس مہم کا مقصد دہشت گردوں اور جرائم پیشہ مافیا کے درمیان تعلقات کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں نے اس مہم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے نتیجے میں ملک میں ایک بڑا سیاسی مافیا کھڑا ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی وحدت کے معاملے کو بھی سیاست کی نذر کردیا گیا ہے۔ بعض سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں اور انہیں یہ باور کرانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ عزم استحکام آپریشن کے تحت لوگوں کو ان کے گھروں سے نکالا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فوج دہشت گردی کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے اور اس سال 31 انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت 398 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

تاہم دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل دہشت گردی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ سوشل میڈیا پر فوج اور فوجی قیادت کے خلاف بہت زیادہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے غیر رجسٹرڈ مدارس، بے نامی پراپرٹیز اور اکاؤنٹس، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور بنوں واقعے پر بھی بات کی۔

انہوں نے 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو ڈھیل دینے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button